Statistiche web ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی قرار دے دیا گیا – VRSHC

ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی قرار دے دیا گیا

ایتھنز: (ویب ڈیسک) یونان کی پارلیمنٹ میں ہم جنس پرست جوڑوں کی شادی اور قانونی طور پر بچے گود لینے کی اجازت کا بل اکثریتی رائے سے منظور کر لیا گیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یونان کی پارلیمنٹ میں 176 ارکان نے ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی حیثیت دینے کے بل کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 76 ممبران نے مخالفت کی اور 46 نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا، 2 ارکان غیر حاضر تھے۔

دو دن کی مسلسل بحث کے بعد بل کی منظوری سے یونان پہلا آرتھوڈوکس عیسائی ملک بن گیا ہے جس نے چرچ اور بعض سیاستدانوں کی مخالفت کے باوجود ہم جنس پرستوں کی شادی اور بچے گود لینے کو قانونی حیثیت دی ہے۔

بل کی منظوری کے بعد دارالحکومت ایتھنز کی سڑکوں پر ہم جنس پرستوں نے شاندار جشن منایا جبکہ آرتھوڈوکس چرچ سے تعلق رکھنے والے بہت سے شہریوں نے احتجاج بھی کیا۔

یونان کے وزیر اعظم نے مذکورہ قانون سازی کی حمایت کی تھی جس پر انہیں اپنی ہی جماعت نیو ڈیموکریسی پارٹی کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم دوسری جماعتوں کے بعض ارکان نے بھی قانون کی حمایت کی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

x
Scroll to Top