Statistiche web کمزور بھی طاقتور – VRSHC

کمزور بھی طاقتور

چارجز بیدات(1899-1953) ایک فرانسیسی سیاست داں ہے۔اس کے عام خیالات سے اتفاق کرنا مشکل ہے۔تاہم اس کا ایک قول بہت بامعنی ہے۔اس نے کہا کہ کمزور آدمی کے پاس ایک ہتھیار ہوتا ہے اور وہ ان لوگوں کی غلطیاں ہیں جو یہ سمجھیں کہ وہ طاقتور ہیں: اس دنیا میں سب سے بڑی کمزور اپنے آپ کو طاقت ور سمجھ لینا ہے۔جوآدمی اپنے کو طاقت ور سمجھنے لگے وہ ضرور غلطیاں کرے گا۔ایسے آدمی کا حال یہ ہوتا ہے کہ وہ طاقت کے گھمنڈ میں تدبیر سے بے پروا ہوجاتا ہے۔اور جو آدمی تدبیر کی طرف سے بے پروا ہوجائے اس کے لئے شکست یقینی ہے۔کیوں کہ اس دنیا میں کوئی بھی شخص اتنا طاقت ور نہیں کہ اس کو تدبیر کی ضرورت ہی نہ ہو۔

جب کوئی آدمی یہ محسوس کرے کہ اس کا حریف طاقت کے زعم میں آکر اس کو ستارہا ہے تو آدمی کو سمجھ لینا چاہئے کہ اب خود اس کا حریف اس کو اپنے مخالف ہتھیار فراہم کررہا ہے۔ ایسی حالت میں آدمی کو چاہئے کہ وہ حریف کی سرگرمیوں سے بخوبی واقفیت حاصل کرنے کی کوشش کرے۔

آدمی کو اس کا مطالبہ لازمی طور پر اس نتیجہ پر یہاں پہنچائے گا کہ حریف کے اندر فلاح کمزوری پیدا ہوگئی ہے اور وہ دھیرے دھیرے بڑھ رہی ہے۔آدمی کو چاہیئے کہ وہ اس کمزوری کو جانے اور اس کو بھر پور طور پر استعمال کرے۔وہ یقینی طور پر حریف کو زیر کرنے میں کامیاب ہوجائے گا۔

اس دنیا میں کمزور بھی طاقت ہے، اور طاقتور بھی کمزور، خدانے کسی بھی شخص کو یہ حیثیت نہیں دی کہ وہ مطلق طور پر کمزور ہوجائے یا وہ مطلق طور پر طاقتور بن جائے۔ اس دنیا میں ہر ایک کو یہ موقع حاصل ہے کہ وہ بظاہر ہوجائے یا وہ مطلق طور پر طاقتور بن جائے۔اس دنیا میں ہر ایک کویہ موقع حاصل ہے کہ وہ بظاہر ناموافق ماحول میں بھی کامیابی کے مواقع پالے۔شرط صرف یہ ہے کہ اس نے اپنی خداداد عقل کو درست طور پر استعمال کیا ہو۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

x
Scroll to Top