کنزہ ہاشمی بھی بھارتی پنجابی فلم میں جلوہ گر ہونے کو تیار

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کنزہ ہاشمی بھی بھارتی پنجابی فلم میں جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔

کنزہ ہاشمی اور بھارتی اداکار جیسی گل نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر اپنی نئی آنے والی بھارتی پنجابی فلم کا پوسٹر شیئر کیا جس میں بتایا گیا کہ فلم کا نام “حال کی اے” ہے، اس فلم کی کہانی امان سندھو اور طیب مدنی نے لکھی ہے جبکہ اسے طیب مدنی، امن پریت سنگھ اور رجوندر سنگھ نے پروڈیوس کیا ہے۔

پوسٹر میں بتایا گیا کہ فلم “حال کی اے” میں کنزہ ہاشمی کے علاوہ پاکستانی پنجابی کامیڈی اداکار ہنی البیلا بھی جلوہ گر ہوں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں نشا بانو، سمیر ماہی اور کرم جیت انمول شامل ہیں۔ کنزہ ہاشمی اور بھارتی اداکار جیسی گل کی یہ فلم نومبر 2024 میں ریلیز کی جائے گی تاہم ابھی تک فلم کی کہانی سامنے نہیں آئی۔

واضح رہے کہ اگست 2023 میں خوبرو اداکارہ کنزہ ہاشمی بھارتی اداکار کرن واہی کے ساتھ بھارتی گانے میں بھی جلوہ گر ہوئی تھیں۔

Leave a Comment