ثنا جاوید اور شعیب ملک کی پہلی بار تصاویر سامنے آگئیں

لاہور: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے شوہر اور قومی کرکٹر شعیب ملک کے ہمراہ لی گئیں نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

ثنا جاوید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر کے ساتھ لی گئی تصویر پوسٹ کی، یہ نوبیاہتا جوڑے کی پہلی پی ایس ایل 9 کی تصویر ہے جوکہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں لی گئی تھی۔

تصویر میں کراچی کنگز کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے پشاور زلمی کے خلاف میچ کے بعد جیتا گیا ’مومینٹ آف دی میچ‘ کا ایوارڈ بھی تھاما ہوا ہے جبکہ ثنا جاوید بھی کافی خوش نظر آرہی ہیں۔

ثنا جاوید نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بھی شعیب ملک کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے شوہر کا ہاتھ پکڑا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ثنا جاوید اور شعیب ملک نے 20 جنوری کو اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، اس جوڑی نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔

ان دونوں اسٹارز کی یہ دوسری شادی ہے، شعیب ملک نے پہلی شادی سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی جبکہ ثنا جاوید نے پہلی شادی سال 2020 میں گلوکار عمیر جیسوال سے کی تھی۔

ثانیہ مرزا سے شعیب ملک کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔

Leave a Comment