عمران خان سب سے مضبوط جماعت کے لیڈر ، کیس فوری واپس لیے جائیں ، محمود خان اچکزئی

پشین(نیوز ڈیسک) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پارلیمنٹ کی سب سے مضبوط جماعت کے لیڈر ہیں،بانی پی ٹی آئی اور ان کی پارٹی کے دیگر لوگوں کے خلاف مقدمات واپس لئے جائیں،ہم نے عوام کی طاقت سے انقلاب لانا ہے۔

پشین میں اپوزیشن الائنس کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہاکہ اس اتحاد کو مقصد ملک میں آئین کی بالادستی ہے،اپوزیشن کا یہ اتحاد حکومت کو گرانے کیلئے نہیں، آئین کی بالادستی کیلئے ہے۔ یہاں کوئی کسی کا غلام اور آقا نہیں، ہم انسان اور برابر ہیں،آئین کی بالادستی پر یقین رکھنے والے تمام پاکستانیوں کو تحریک میں شامل ہونے کی اپیل کرتے ہیں۔

پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ نے کہاکہ یہاں ایسے خاندان ہیں، جو ہر دور حکومت میں اقتدار میں ہوتے ہیں،نواز شریف، فضل الرحمان، پی ٹی آئی سے منت کی تھی کہ ایور گرین لوگوں کو سیاست سے ہٹا دیں،آج بھی بلوچستان میں وہ لوگ اقتدار میں ہیں جو ہر دور میں حکومت میں ہوں گے،ہم ان فصلی بیٹروں کو سیاست میں قبول نہیں کریں گے۔

Leave a Comment