شی-طان کونسی دو سمتیں بھول گیا…!!!

جب شی-طان نے کہا کہ اے اللّٰہ ! میں اولاد آدم پر دائیں بائیں، آگے پیچھے چاروں طرف سے حملے کروں گا۔ تو فرشتے یہ سن کر حیران ہوئے۔

اللّٰہ تعالٰی نے فرمایا..! اتنے متعجب کیوں ہورہے ہو؟ فرشتوں نے کہا: “اے اللّٰہ ! اب تو ابن آدم کیے لئے مشکل ہو گئی ہے، وہ تو اس مردود کے ہتھکنڈوں سے نہیں بچ سکیں گے۔” پرودگارِ عالم نے فرمایا! ” تم اتنے متعجب نہ ہو ، اس نے چاروں سمتوں کے نام تو لئے ہیں مگر اوپر نیچے والی دوسمتوں کو بھول گیا ہے۔” “اس لئے میرا گن-ہگار بندہ جب نادم اور شرمسار

ہوکر میرےدر پرآئے گا اور اپنے ہاتھ مانگنے کے لئے اٹھائے گا تو چونکہ اس کے ہاتھ اوپر کی سمت اٹھیں گے، اور شی-طان اوپر کی سمت اثر انداز نہیں ہوسکے گا۔ اس لئے ابھی میرے بندے کے ہاتھ نیچے نہیں جائیں گے، میں اس سے پہلے سارے گن-ہاہوں کو معاف کردونگا۔ “اور اگر میرا بندہ نادم وشرمندہ ہوکر میرے در پر آکر اپنے سر کو جھکا دے گا تو چونکہ سر نیچے کی سمت کو جھکائے گا تو شی-طان نیچے سمت سے اثر انداز نہیں ہوسکے گا۔ اس لئے میرا بندہ ابھی سجدہ سے سر نہیں اٹھائے گا کہ اس سے پہلے میں اس کے گن-اہ معاف کردوں گا۔” میرے بھائیوں اور بہنوں! اوپر اور نیچے کی سمتیں محفوظ ہیں ،اس لئے پروردگار سے اپنے گن-اہوں کی معافی مانگ لیجئے۔ تنہائیوں میں ہاتھ اٹھا کر معافی مانگئے، سجدہ میں سر ڈال کر معافی مانگئے۔ اس سے پہلے کے توبہ کا دروازہ بند ہوجائے، موت کا بلاوا آجائے۔ شی-طان تو ہمیشہ اسی دھوکے میں رکھنا چاہتا ہے کہ ابھی تو زندگی پڑی ہے۔ اور اسی بہکاوے میں انسان توبہ کئے بغیر اس دنیا سے رخصت ہوجائے۔ رب ِ کریم ! ہمیں آنے والی زندگی میں شی-طان کے ہتھکنڈوں سے محفوظ فرمالے اور مو-ت کے وقت ایمان کی حفاظت فرمادے۔ آمین ثم آمین

Leave a Comment