چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول

اسلام آباد(ویب ڈیسک) شوال المکرم کا چاند نظر آگیا ہے۔ کل ملک بھر میں عید ہوگی۔عید الفطر کے چاند کا اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی

مفتی عبدالخبیر آزاد نے کیا۔ عید کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے مرکزی دفتر کوہسار بلاک میں ہوا جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔پورے ملک سے براہ راست مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو کالز موصول ہوئی۔ سرائے عالمگیر، شیخوپورہ اوکاڑہ سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ شہریوں نے چاند کی تصاویر اور ویڈیوز بھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو واٹس اپ کی ہیں۔

اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کی معاونت کے لیے محکمہ موسمیات، سپارکو، سائنس اور ٹیکنالوجی کے حکام بھی شریک ہوئے۔ کراچی، کوئٹہ، پشاور، لاہور میں رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کااجلاس بھی ہوا۔

چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کیا۔

Leave a Comment